امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان فلسطینی قوم کے ساتھ کھلی دشمنی ہے،ریاض منصور

بدھ 16 نومبر 2016 11:22

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) قوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کئے جانے کے نومنتخب امریکی صدر کے بیان کو فلسطینیوں کے ساتھ کھلی دشمنی قرار دیا ہے ۔فلسطین الیوم چینل کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کئے جانے بارے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس وعدے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

(جاری ہے)

ریاض منصور نے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ کا مستقل رکن ہے اور فلسطینی عوام اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کریں گے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکا نے اس قسم کے غیرقانونی اقدامات انجام دینے کی کوشش کی تو دیوار اور نئی کالونیوں کی تعمیر کے سلسلے میں ہیگ فوجداری عدالت کی قرارداد سمیت دوسرے آپشنوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی وزیر اعظم سے وعدہ کیا تھا کہ صدارت کے عہدے پر پہنچنے کے بعد وہ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :