پی آئی اے نے جدہ جانے والی پروازوں کی تعداد بڑھا دی ،ترجمان پی آئی اے

بدھ 16 نومبر 2016 11:23

پی آئی اے نے  جدہ جانے والی پروازوں کی تعداد بڑھا دی ،ترجمان پی آئی ..

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے پروازوں میں اضافہ کردیا، اضافہ جدہ جانے والی پروازوں میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور سے ہفتہ وار جانے والی 4 پروازوں کی تعداد بڑھا کر 5 کردی گئی۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی ہفتہ وار 3 پروازویں بڑھا کر 4 کردی گئیں۔ ملتان سے جدہ جانے والی پروازیں 2 کے بجائے اب 3 ہونگی۔ فیصل آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کی تعداد 2سے بڑھا کر 3 کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :