جھنگ،پولیس کے زیرحراست ملزم ہلاک، لواحقین کا احتجاج

بدھ 16 نومبر 2016 11:23

جھنگ،پولیس کے زیرحراست ملزم ہلاک، لواحقین کا احتجاج
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) جھنگ میں پولیس کے زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ لواحقین کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔جھنگ میں پولیس پر سوالات اٹھنے لگے۔ پولیس کے زیرحراست ملزم جہانگیر ہلاک ہوگیا۔ لواحقین نے کہاہے کہ جہانگیر کو پولیس نے چوری کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے جہانگیر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگیا۔لواحقین کی جانب سے ہلاک ملزم کی لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ چوری کی ہوئی چیز واپس آسکتی تھی لیکن جہانگیر اب کبھی واپس نہیں آسکتا۔ نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر احتجاجی لواحقین کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :