سبز چائے کے استعمال سے انجائنا، زیابیطس جیسی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،امریکی طبی ماہرین

بدھ 16 نومبر 2016 11:46

سبز چائے کے استعمال سے انجائنا، زیابیطس جیسی بیماریوں سے بچا جا سکتا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سبز چائے کے استعمال سے انجائنا ، ذیابیطس اور مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے کا استعمال انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہے ، دن میں تین بار سبز چائے کا استعمال جسم میں موجود 200 اضافی کیلوریز کو جلا کر ختم کرتا ہے۔

اس کے استعمال سے انسان صحت کے لئے خطرناک مختلف بیکٹیریا اور وائرس سے بچ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے کا استعمال ذیابیطس اور دل کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے۔ سبز چائے انجائنا اور ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے ساتھ مختلف بیماریوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے، روزانہ سبز چائے پینے سے خون میں شوگر کے اضافے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے کیونکہ سبز چائے چربی کو جلا کر خون میں شکرکی مقدار کو بھی کم کردیتی ہے،سبز چائے امراض قلب کی روک تھام اور خون میں کولیسٹرول میں اضافے کے خلاف ایک مستحکم اور مضبوط دفاعی نظام فراہم کرتی ہے، تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتا ہے،سبز چائے کے پینے سے جسم کا میٹابولک سسٹم تیز ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں جگر کا نظام بہت بہتر طریقے سے اپنی کارکردگی سر انجام دینے لگتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ زیادہ وزن کے حامل وہ لوگ جنہیں کسی بھی قسم کی ورزش، ادویات اور خوراک اثر نہیں کرتی انہیں سبز چائے کا مسلسل استعمال کرنا مفید ہے۔