صدر رجب طیب ایردوان 17 ازبکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کریں گے،ترک دفتر خارجہ

بدھ 16 نومبر 2016 11:50

صدر رجب طیب ایردوان 17 ازبکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کریں گے،ترک دفتر ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب ایردوان ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ انکا دورہ پاکستان کے دورے کے فوری بعد شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ترک دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں سمیت اعلیٰ سطح کا وفد صدر ایردوان کے ہمراہ ہو گا۔ازبک اور ترک رہنماء وسیع تناظر میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی معاملوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :