امریکہ کا میانمار کی ریاست راکھائن کی صورتحال اظہارِ تشویش

بدھ 16 نومبر 2016 11:51

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکی محکمہ خارجہ نے میانمر کی ریاستِ راکھائن میں تشدد کی کارروائیوں میں مبینہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اخباری بریفنگ کے دوران میانمار کی صورتِ حال پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان الزبیتھ ٹروڈو نے کہا کہ امریکہ صورت حال پر قریبی نظر رکھے اور حالات کے بارے میں قابل بھروسہ اطلاعات حاصل کرنے کی جستجو جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے بتایا کہ برما میں امریکی سفیر اسکاٹ مارشل کی سربراہی میں محکمہ خارجہ کے ساتھ ساتھ دیگر امریکی اداروں کے وفد نے آج برما کی حکومت کے ساتھ باہمی بات چیت کی۔ترجمان نے بتایا کہ امریکی وفد نے حکومتِ برما پر زور دیا کہ وہ اِن الزامات کی آزادانہ چھان بین کے لیے سہولت فراہم کرے، شفافیت سے کام لے ، اطلاعات کی فراہمی کے معاملات درست کرے اور ذرائع ابلاغ کے علاوہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :