ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، مستقل طور پر کپتانی دی گئی تو خوشی ہو گی، ڈوپلیسی

بدھ 16 نومبر 2016 12:03

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، مستقل طور پر کپتانی دی گئی ..

ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، مستقبل میں اگر مستقل بنیادوں پر کپتانی دی گئی تو خوشی ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈوپلیسی فٹنس مسائل کا شکار ریگولر کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی جگہ عبوری طور پر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ان کی زیر قیادت جنوبی افریقن ٹیم نے پہلے نیوزی لینڈ اور اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کی قیادت کرنا پسند کرتا ہوں اور اس وقت اپنی ذمہ داری سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اسلئے مستقبل میں بھی اسے جاری رکھنے کا خواہاں ہوں، اگر مستقل بنیادوں پر ذمہ داری دی گئی تو میں اس کی مخالفت نہیں کروں گا اور نہ ہی ڈی ویلیئرز کو اس پر اعتراض ہو گا۔