پاکستان جوڈو فیڈریشن کا 25ویں مینز اور 8ویں قومی ویمنز جوڈو چیمپئن شپس کے شیڈول کا اعلان

بدھ 16 نومبر 2016 12:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) نے پچیسویں مینز اور آٹھویں قومی ویمنز جوڈو چیمپئن شپس کے شیڈول کا اعلان کر دیا، دونوں ایونٹس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی جے ایف کے سیکرٹری جنرل منصور احمد کے مطا بق ملک کے چاروں صوبوں سے فیڈریشن سے الحاق شدہ 14 یونٹس آرمی، واپڈا، ریلویز، پولیس، نیوی، ایچ ای سی، اسلام آباد، اے جے کے، گلگت بلتستان کی ٹیمیں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں چیمپئن شپ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے قوانین کے مطابق کھیلی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :