باغ/بیس بگلہ کی عظیمشخصیت راجہ عبدالشکور اللہ کو پیارے ہوگئے

مرحوم کی نماز جنازہ اسلام آباد میںرات گیارہ بجے مولانا نذیرفاروقی صاحب نے پڑھائی ‘ بعدازاں مرحوم کا جسد خاکی آبائی گائوںلایاگیا سینکڑوں افراد نے بیس بگلہ میں نمازجنازہ میں شرکت کی‘ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا

بدھ 16 نومبر 2016 12:04

باغ/بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ بیس بگلہ کے رہائشی‘علاقے کی عظیم سماجی شخصیت اور ’’نارمہ برادری‘‘ کے عظیم سپوت راجہ عبدالشکورعرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد پمز ہسپتال اسلام آباد میں انتقال کر گئی-مرحوم ایک پائے کی سماجی شخصیت تھے ہر کسی کیلئے وہ 24گھنٹے حاضر ہوتے تھے کسی شخص کی کوئی مجبوری ہو یا کوئی اور مسئلہ وہ ہر مشکل وقت میں ہر ایک کی مدد کیلئے کمر بستہ رہتے تھی-مرحوم نے زندگی میں بے شمار نوجوانوں کو راہ راست پر لگانے کیلئے انتھک محنت کی اور نوجوانو ں کو اللہ کے دین کی طرف متوجہ کیا -بے شمار نوجوانوںکی زندگیاں راجہ عبدالشکور کی وجہ سے پلٹ گئیں -وہ انتہائی سخی اور دریا دل انسان تھی-مرحوم کو عرصہ سے گردوں کا عارضہ لاحق تھااور وہ مسلسل ڈائیلاسز کرا رہے تھے گزشتہ دنوں مرض بڑھنے کی وجہ سے وہ پمز ہسپتال میں داخل تھے منگل کی شام 8بجے خالق حقیقی سے جاملی-وہ اسلام آباد میں سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے عرصہ سے کراچی کمپنی میں رہائش پذیر تھی-منگل کی رات 11بجے مرحوم کی نماز جنازہ خلفائے راشدین مسجد میں ادا کی گئی -نماز جنازہ حضرت مولانا نذیر فاروقی نے پڑھائی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی- بعدازاں مرحوم کا جسد خاکی آبائی گائوں بیس بگلہ لایا گیا-مرحوم کی دوبارہ نماز جنازہ بیس بگلہ میں پڑھی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی-مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا-اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی-مرحوم نے سوگواران میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں-