کراچی: فائرنگ سے 1 ہلا ک،مختلف کارروائیوں میں 5گرفتار

بدھ 16 نومبر 2016 12:19

کراچی: فائرنگ سے 1 ہلا ک،مختلف کارروائیوں میں 5گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، قانون نافذکرنے والے ادارے نے ناگن چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے صہیب ندیم نامی مذہبی جماعت کا کارکن گرفتار کر لیا۔قانون نافذکرنے والے ادارے نے کارراوئی کر کیناردرن بائی پا س سے تین ملزمان گرفتار جبکہ گلبرگ پولیس نے اسننیپ چیکنگ کے دوران 44 مشتبہ فراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ناگن چورنگی کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپا مار کارروائی کی۔ کارروائی میں مذہبی جماعت کا کارکن گرفتار کر لیا گیا۔ ناردرن بائی پاس پر گاڑی سے بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں۔ پولیس نے 2ملزمان گرفتار کر لیئے۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا۔ کریک ڈائون کے دوران 37 گاڑیاں تحویل میں لے لیں جبکہ 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جنہیں بعد میں شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :