بھارت:بھارتی عدالت میں برقع پر پابندی کی درخواست مسترد

دہشتگرد اپنی شناخت چھپانے کیلئے برقعہ، نقاب، استعمال کرتے ہیں،درخواست گزار فیصلہ عوامی مفاد کے خلاف ہے، بھارتی عدالت

بدھ 16 نومبر 2016 12:20

بھارت:بھارتی عدالت میں برقع پر پابندی کی درخواست مسترد
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) بھارت میں عدالت نے عوامی مقامات پر برقع اور نقاب کے استعمال پر پابندی کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

دہلی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کے خلاف ہے، عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف پیش کیا گیا تھا کہ سکیورٹی مسائل اور خدشات کی وجہ سے عوامی مقامات پر برقعہ، نقاب، ہیلمٹ، ہڈز وغیرہ کے استعمال پر پابندی لگائی جائے کیونکہ دہشتگرد اپنی شناخت چھپانے کے لیے انہیں استعمال کرتے ہیں۔درخواست میں مرکزی، صوبائی حکومت اور نیشنل سکیورٹی کونسل کو فریق بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :