آزاد کشمیر میں مالی بحران کا رونا،مختلف محکموں میں ملازمین کو چار ماہ کی تنخواہ نہ مل سکی

وزراء کیلئے 18 نئی قیمتی گاڑیاں خریدنے کا انکشاف،ایک گاڑی سردار عتیق کو بھی مل گئی

بدھ 16 نومبر 2016 12:21

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) حکومت آزادکشمیر نے ایک طرف مالی بحران کا رونا مختلف محکمہ جات میں ملازمین کو تین سے چار ماہ کی تنخواہ نہ مل سکی جبکہ نئی حکومت نے اپنے وزراء کے لئے 18نئی قیمتی گاڑیاں خریدنے کا انکشاف جس میں سے ایک گاڑی جس کی مالیت 1کروڑ سے زائد مالیت کی ہے ،ایک گاڑی سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان کو دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر تعلیم حکومت آزادکشمیر میاں عبدالوحید نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت آزادکشمیر نے اپنے وزراء کے لئے 18نئی قیمتی گاڑیاں خرید ی گئی ہیں جو کہ سرکاری خزانے پر بدترین بوجھ ہے ان گاڑیوں کی مالیت 60سے 70لاکھ بتائی جاتی ہے جبکہ ایک گاڑی جوکہ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کو دی گئی ہے اس کی مالیت 1کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے دوسری جانب حکومت آزادکشمیر اقتدار سنبھالتے ہی مالی خسارے کا رونارو رہی ہے دراصل یہ خسارہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خود پیدا کردہ مالی بحران ہے میاں وحید نے کہا کہ آزادکشمیر کے مختلف محکمہ جات میں ملازمین کو تین سے چار ماہ تک کی تنخواہ نہیں ملی اوپر سے حکومت آزادکشمیر سے دو ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کرکے ان کے خاندانوں کو فاقہ کشی اور خودکشی پر مجبور کردیا ہے جس کے ذمہ دار مسلم لیگ (ن) ہے انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں نئی گاڑیوں کی خریداری کی ضرورت نہ تھی مگر(ن) لیگ نے اپنی کا بینہ کے لئے 17گاڑیاں خرید کر ایک نئی مثال قائم کردی ۔

متعلقہ عنوان :