سابق سیکرٹری اطلاعات زاہد میمن دل کا دورہ پڑنے پر لندن میں انتقال کر گئے

بدھ 16 نومبر 2016 12:21

سابق سیکرٹری اطلاعات زاہد میمن دل کا دورہ پڑنے پر لندن میں انتقال کر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء)سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں دوران علاج انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں دوران علاج انتقال کر گئے ، زاہد میمن کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازان وہ سینے کے انفیکشن کے باعث کوما میں چلے گئے تھے اور گذشتہ 19 روز سے کوما میں ہی تھے۔ زاہد میمن سیکر یٹری اطلاعات، ڈی جی مائنز اینڈ منرل اور سپیشل سیکریٹری داخلہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ زاہد میمن کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے علاج کے لئے وزیراعلیٰ سندھ، حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے اپیل بھی کی گئی تھی۔۔