ثقلین مشتاق بھارتی کرکٹ بورڈ کو کھٹکنے لگے
بدھ 16 نومبر 2016 12:26
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ثقلین مشتاق بھارتی تھنک ٹینک کی الجھن بن گئے، ’’دوسرا‘‘ ماسٹر کی رہنمائی میں انگلش اسپنرز کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، مینجمنٹ اگلا ٹیسٹ ٹرننگ پچ پر کرانے سے خوف کھانے لگی۔تفصیلات کے مطابق 4 سال قبل بھارتی ٹیم اپنے ہی بچھائے اسپن جال میں الجھ کر انگلینڈ کے ہاتھوں سخت پریشان ہوئی تھی، ممبئی ٹیسٹ میں گریم سوان اور مونٹی پنیسر20میں سے 19وکٹیں لے اڑے تھے، حال ہی میں راجکوٹ میں انگلش بیٹسمینوں نے میزبان اسپنرز کا عمدگی سے سامنا کیا،جوئے روٹ اور الیسٹر کک نے سنچریاں بنائیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کے سلو بولرز عادل رشید، معین علی اور ظفر انصاری نے بھارتی بیٹنگ لائن کیلیے مسائل پیدا کیے،مہمان ٹیم کی اس کارکردگی کا سہرا سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کے سر باندھا جا رہا ہے، ’’دوسرا‘‘ ماسٹر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے یہاں 1999میں بھارتی بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے 3 ٹیسٹ میں 20وکٹیں اڑا چکے اور کنڈیشنز سے بخوبی ا آگاہہیں، 18سال بعد انگلش ٹیم کا بولنگ پلان ان کی مدد سے بنایا جا رہا ہے، فیلڈ سیٹنگ تک میں ان کی رہنمائی شامل ہوتی ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.