ماہرہ خان کو دیکھ کر مجھے مادھوری اور مدھوبالا کی یاد آتی ہی:سرمد کھوسٹ

بدھ 16 نومبر 2016 12:26

ماہرہ خان کو دیکھ کر مجھے مادھوری اور مدھوبالا کی یاد آتی ہی:سرمد کھوسٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء)سرمد سلطان کھوسٹ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، شاشلک ڈرامے سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے سرمد کھوسٹ نے نہ صرف ڈرامہ انڈسٹری کو اپنی ہدایات میں بننے والے ڈراموں سے جدت بخشی بلکہ زوال پذیر فلم انڈسٹری کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ سینما میں ایک جادو ہے لیکن ٹی وی میں ایسا کچھ نہیں، میں نے بھی زیادہ ٹی وی میں کام کیا ہے جب کہ منٹو ایک حادثاتی فلم تھی اور جو مواد میں اس میں تھا وہ ہم سب نے محسوس کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جب ایک ڈرامہ بنتا ہے تو سب اس ڈرامے سے ملتے جلتے ڈرامے بنانا شروع کردیتے ہیں لیکن میں نے ہمسفر بناکر اس روایت کو توڑا۔سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ میں فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ کبھی بھی سفر نہیں کرنا چاہوں گا کیونکہ جب ان دونوں کے ساتھ سفر کرتا ہوں تو لوگ ماہرہ اور فواد کے گرد جمع ہوجاتے ہیں، کوئی مجھے نہیں پوچھتا جس سے مجھے لگتا ہے کہ میں اس دنیا کا حصہ ہی نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ مادھوری کے بہت بڑے مداح ہیں اور پاکستان میں صرف ایک شخصیت ہے جو مجھے مادھوری اور مدھوبالا کی یاد دلاتی ہے اور وہ ماہرہ خان ہیں۔۔