فلم ’کانگ؛اسکل آئی لینڈکانیا ٹریلر منظر عام پر

بدھ 16 نومبر 2016 12:26

فلم ’کانگ؛اسکل آئی لینڈکانیا ٹریلر منظر عام پر
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) جنگل کے کنگ کانگ ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کو تیار ہے ، اسی سلسلے میں ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر نے بھرپور نئی فینٹسی ہارر فلم ’کانگ؛اسکل آلینڈ ‘ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آگیا ہے۔جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پر اسرار جنگلا ت میں رہتا ہے۔

(جاری ہے)

گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے، جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی اس رہائشگاہ پہنچ کر شکاری کس قدر خود شکار ہوتے ہیں، یہ مناظریقیناًدیکھنے والوں کے دل دہلا دیںگے۔تھامس ٹٴْل ، جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارٹام ہیڈلسٹن،بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل ، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن،تھامس مان اور جان گٴْڈمین اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :