اسلام آباد اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں قائم 18 بنیادی مراکز صحت سٹاف اور بنیادی سہولیات سے محروم

بدھ 16 نومبر 2016 12:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) اگرچہ بنیادی مراکز صحت مریضوں کا بوجھ کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں قائم 18 بنیادی مراکز صحت سٹاف کی کمی کا شکار ہونے کی وجہ سے مریضوں کے لئے کسی کام کے نہیں رہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی مداخلت پر بنیادی مراکز صحت ( پی ایچ یو ) کو ضروری سٹاف اور سازو سامان سے لیس کیاجا رہا ہے داراؒلحکومت کی انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس وقت دیہی علاقوں میں 18 مراکز صحت ہیں جن میں تین دیہی مراکز صحت اور ایک ڈسپنسری ہے ۔(جاوید)

متعلقہ عنوان :