دبئی میں 101کلوگرام پان جبکہ 155ٹن گلی سڑی خوراک تباہ۔

بدھ 16 نومبر 2016 12:21

دبئی میں 101کلوگرام پان جبکہ 155ٹن گلی سڑی خوراک تباہ۔

دبئی۔(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار،16نومبر،2016) دبئی میں قوانین پر سختی سے عملدرامد کے باوجود سڑکوں پر دکاندار ممنوعہ اور نقصان دینے والی اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔میونسپلٹی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 2016 کے پہلے 10ماہ میں 101کلوگرام پان اور155ٹن خوراک تباہ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر بغیر لائسینس کے اشیاء بیچنے والے 1873دکانداروں کو جبکہ 236 بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

دبئی میونسپلٹی کی مارکیٹ مینجمنٹ سیکشن کے سربراہ البیداوی نے یہ کہا ہے کہ ان معاملات میں سب سے زیادہ خلاف ورزی وہ مرچینٹ کرتے ہیں جو ناکارہ کھجور کے پتوں کوکسانوں کو بیچتے ہیں۔جس سے کھجور کے باقی درخت بھی متاثر ہوتے ہیں۔ہزاروں اشیاء کو بند کر دیا گیاہے جس سے انسانی صحت متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دبئی میونسپلٹی پولیس اور وزارت لیبر کی مدد سے بھکاریوں اور غیر قانونی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گلی سڑی اشیاء دبئی کے انڈسٹریل ایریا الکوز اور القصیص میں ورکرز کے رہائشی علاقوں میں فروخت کی جاتی تھیں جن کا انکشاف میونسپل انسپکٹرز نے کیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے 97کھجور کے غیرمعیاری درخت،162چھکڑوں اور 554اسیسریز جن سے لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو ،ضبط کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رواں سال 5942 چھاپوں کے انسپیکشنز کے دوران 23719آئٹمز جبکہ 246جعلی اشیاء کو بھی پکڑا گیا۔

متعلقہ عنوان :