واڈا نے قطر کی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کو معطل کر دیا

بدھ 16 نومبر 2016 12:33

واڈا نے قطر کی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کو معطل کر دیا

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے ناقص معیار کی بناء پر قطر کی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

واڈا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق قطر کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پر پابندی کا اطلاق 7 نومبر سے ہو چکا ہے اور معطلی ختم ہونے تک لیبارٹری کسی بھی ایتھیلٹس یا کسی اور کھیل کے پلیئر کے ٹیسٹ نہیں لے گی۔انہوں نے کہا کہ قطر لیبارٹری کو اپنی ایکریڈیشن بحال کرنے کیلئے ٹیسٹنگ معیار کو بہتر بنانا ہو گا تاکہ ایتھلیٹس اس پر مکمل اعتماد کر سکیں اور کسی کی حق تلفی بھی نہ ہو۔ لیبارٹری 21 دنوں کے اندر واڈا کے فیصلے کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کرنے کا حق رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :