اٹک خورد‘ یو تھ کر کٹ کلب کی ٹیم نے دو ستا نہ T-20 کر کٹ میچ میں شجرکرکٹ الیو ن 91رنز سے شکست دیدی

او پنر بلے با ز محمد اعزا ز نے دھوا ں دا ر بلے با زی کر تے ہو ئے صرف 27گیندوں پر 64رنز بنا ئے اور تین وکٹیں بھی حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے

بدھ 16 نومبر 2016 12:42

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) یو تھ کر کٹ کلب رجسٹر ڈ اٹک کی ٹیم نے اپنی کا میا بیو ں کے سلسلے کو بڑ ھا تے ہو ئے ایک دو ستا نہ T-20 کر کٹ میچ میں شجر کرکٹ الیو ن اٹک کینٹ کی ٹیم کو 91رنز سے شکست دے کر ضلع اٹک میں کر کٹ کی دنیا میں اپنی دھا گ کو مزید مضبو ط کر لیا ہے، یو تھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی جیت میں نما یا ں کر دا ر ادا کر تے ہو ئے او پنر بلے با ز محمد اعزا ز نے دھوا ں دا ر بلے با زی کر تے ہو ئے صرف 27گیندوں پر 64رنز بنا نے کے علا وہ بائولنگ میں بھی شاندار 3 وکٹیں حاصل کر کے بہترین آل رائونڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے بہتر ین کھلا ڑی قرا ر پا ئے، ان کے علا وہ یو تھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جا نب سے اپنے کر کٹ کیر ئیر کا آ غا ز کر نے وا لے وقا ص خان نے اپنے T-20ڈبیو پر صرف 26گیندوں پر 45رنز کی شا ندا ر اننگز کھیلی ہے، تفصیلا ت کے مطا بق یو تھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے کپتان شیر خا ن شنوا ری نے ٹا س جیت کر پہلے خو د بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقر رہ 20اوورز میں13.55کی بہترین اوسط سے 271رنز بناکر شجر کرکٹ الیون اٹک کینٹ کی ٹیم کیلئے ایک پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا ، جس میںیوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین محمد اعزا ز نے صرف27گیندوں پر8چوکوں اور 4بلندو بالا چھکوں کی مدد سے جارحانہ نصف سنچری سکور کرتے ہوئے 64رنز سکور بنائے،نائب کپتان حامد خان نے بھی شاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئی51رنز بنائے ،وقاص خان نے اپنیT-20کرکٹ کے ڈبیو پر صرف26گیندوں پر 6چوکوں اور 2بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے ،ان کے علاوہ فر خ فر ہا د نے 44 رنز،کپتا ن شیر خا ن شنوا ری نے 34 رنزاور محمد ارسلا ن مد نی نے 18رنز بنا ئے، شجر کرکٹ الیو ن اٹک کینٹ کی ٹیم کی جا نب سے کپتا ن ابو بکر اور شجر عبا س نے 2,2وکٹیںحاصل کیں جبکہ عبد الرزا ق نے ایک وکٹ حا صل کی ہے ،جواب میں 272رنز کے پہا ڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں شجر کرکٹ الیو ن اٹک کینٹ کی ٹیم یو تھ کر کٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے با ئو لرو ں کی نپی تلی با ئو لنگ کے سا منے 180رنزپر ہی ڈھیر ہو گئی، شجر کرکٹ الیو ن اٹک کینٹ کی ٹیم کی جا نب سے عبد الرزا ق نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 109رنز بنا ئے، یو تھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جا نب سے میچ وننگ با ئو لنگ اور شاندار آل رائونڈر کارکردگی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے محمد اعزا ز نے بیٹنگ کے بعد بائولنگ میں بھی شاندار 3وکٹیں حاصل کیں ،ان کے علاوہ محمد ارسلا ن مد نی اور کپتان شیر خا ن شنوا ری نے بھی3,3وکٹیں حاصل کیں جبکہ فر ح فر ہا د کے حصے میں ایک وکٹ آ ئی اور اس طر ح یہ دوستانہT-20 میچ یو تھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم نے 91رنز سے جیت لیاہی-