موجودہ ملکی حالات میں سب کو متحد ہو کر دشمن کو واضح پیغام دینا چاہیے ‘ زارا اکبر

پاک افواج بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

بدھ 16 نومبر 2016 12:42

موجودہ ملکی حالات میں سب کو متحد ہو کر دشمن کو واضح پیغام دینا چاہیے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) معروف اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں سب کو متحد ہو کر دشمن کو واضح پیغام دینا چاہیے ، پاک افواج بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی حالات سب کے سامنے ہیں ،بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر بھی جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہ ہو جانا چاہیے مگر عمران خان کا خواب اور خواہش صرف اقتدار ہے ، وہ خود کو اس ملک کا وزیراعظم بننے کاخواب 24 گھنٹے دیکھتے رہتے ہیں ۔ زارا اکبر نے کہا کہ عمران خان کو قائد اعظم کے اقوال ، غربت ، عوام ، جنگ اور ترقی ، محبت اور رواداری سے کوئی دو ر دور کا واسطہ نہیں اور صرف اپنی سیاسی بقاء اور انا کی تسکین کے لئے نواز شریف کو ٹارگٹ کرتے ہیں تاکہ وہ سیاسی طورپر خود کو زندہ رکھ سکے ۔

متعلقہ عنوان :