مجھے حقیقی معنوں میں پہچان پی ٹی وی سے ملی ، سینئر فنکاروںسے بہت کچھ سیکھا ‘ مہرو النساء

بدھ 16 نومبر 2016 12:42

مجھے حقیقی معنوں میں پہچان پی ٹی وی سے ملی ، سینئر فنکاروںسے بہت کچھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) اداکارہ مہرو النساء نے کہا ہے کہ مجھے حقیقی معنوں میں پہچان پاکستان ٹیلی ویژن سے ملی جس کے بعد میں نے نجی ٹی وی چینل سے بے شمار ڈرامہ سیریل میں کام کیا ،میں سمجھتی ہوں کہ میں نے ٹی و ی پر سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور آج بھی فن کے میدان میں خود کو نو وارد سمجھتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سینئر داکارہ زبیا بختیار کے ساتھ لاہور کے شاہی قلعہ میں سلسلہ وار ایک پروگرام ’’آئی نوبت یہاں تک ‘‘کیا تھا جس میں زیبا بختیار نے اداکاری کے حوالے سے مجھے بہت مفید ٹپ دی تھیں ۔

میں زیبا بختیار کی مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس پروگرام کے دوران میری بھرپور رہنمائی کی ۔ مہرو النساء نے کہا کہ میں نے بے شماراسٹیج ڈراموں میں بھی پرفارم کیا ہے مگر اب جس طرح کے ڈرامے بن رہے ہیں اس میں میں خود کو مس فٹ محسوس کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز آنے کے باوجود میں ڈرامہ نہیں کررہی ہاں اچھے رائٹر اور ڈائریکٹر کے ساتھ چیلنجنگ کردار ملاتو ضرور کروں گی ۔