اداکارہ حمائمہ ملک پرسوں اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی

کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا،فلم ’’بول ‘‘نے شہرت کی بلندیوں پرپہنچا دیا

بدھ 16 نومبر 2016 12:42

اداکارہ حمائمہ ملک  پرسوں اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) معروف اداکارہ حمائمہ ملک ( جمعہ ) اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی ۔سوشل میڈیا کے مطابق حمائمہ ملک 18نومبر 1987ء کو کوئٹہ میں پید ا ہوئیں ۔انہو ں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔

(جاری ہے)

چندٹی و ی ڈرامو ں میں مرکزی کردارنبھانے کے بعد ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’بول ‘‘میں جلوہ گرہوئیں جس سے انہوں نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی اوروہ بالی ووڈ پہنچ گئیں ۔ انہیں بالی ووڈ فلم ’’ راجہ نٹور لال ‘‘ میں اداکار عمران ہاشمی کے مد مقابل کاسٹ کیا گیا تاہم انکی فلم کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی ۔ حمائمہ ملک اپنی سالگرہ کا کیک اہل خانہ کے ہمراہ کاٹیں گی ۔

متعلقہ عنوان :