آسٹریلیا ٹیم میں صرف چار کھلاڑیوں کی جگہ یقینی ہے ،ڈیرن لیہمن
بدھ 16 نومبر 2016 12:30
ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مسلسل دوسری اور لگاتار پانچ بدترین شکستوں کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا ہے کہ ٹیم مین چار کھلاڑیوں کی جگہ یقینی ہے ۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے میزبان آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دی تھی اور پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے 177 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ڈیرن لیہمن نے کہا کہ اگلے ہفتے ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹیسٹ میں یقینی طور پر تبدیلیاں ہوں گی۔ہوبارٹ ٹیسٹ کی شکست کے اثرات وکٹ کیپر بلیباز پیٹرنیول اور اسپر ناتھن لیون سمیت تمام بلے بازوں پر پڑیں گے تاہم اگلے میچ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے قبل کوئی کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ میں شرکت نہیں کرسکتا ہے۔(جاری ہے)
ہیڈ کوچ جو خود سلیکشن پینل میں شامل ہے کا کہنا ہے کہ صرف اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ یقینی طورپر اپنی جگہ بنائیں گے۔
لیہمن کو 2019 کے ورلڈ کپ تک آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کاہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم اب پے در پے شکستوں کے بعد ان کا عہدہ بھی خطرے میں پڑگیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمیں اس تباہی کو روکنا ہے اور ہمیں بہترین ٹیم کیلئے کام کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ میچ میں شامل چند لڑکوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے مایوس کیا اور انھیں اپنی بہتری کے لیے شیفلڈ شیلڈ میں موقع دیا جائے گا۔لیہمن نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ ہیزل ووڈ شاندار تھا، مچل اسٹار بہتری کی جانب واپسی کررہا ہے اور اس کے بعد اسمتھ اور وارنر ہیں اس کے علاوہ دیگر کو کچھ رنز اور وکٹیں حاصل کرنی ہوں گی جس کے لیے شیلڈ کی چار روزہ کرکٹ بہت اہم ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.