قطری شہزادہ سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 12:33

قطری شہزادہ سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء) : پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے ۔ سپریم کورٹ کا 5 رُکنی بنچ پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں قطری شہزادے کا خط عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر قطری شہزادے کو عدالت میں طلب کیا جا سکتا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری شہزادہ اور قطر کے سابق وزیر اعظم حماد التھانی پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کے لیے پاکستان آ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پانامہ کیس کی سماعت کے دوران قطری شہزادے کا خط سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا ،خط میں قطرے شہزادے کا کہنا تھا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان آج بھی ذاتی تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

حماد جاسم نے لکھا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ 1980 میں میاں محمد شریف نے الثانی خاندان کے قطر میں جائیداد کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔ میری دانست کے مطابق اس وقت دبئی میں کاروبار کے فروخت سے ایک کروڑ بیس لاکھ درہم دیے۔قطری شہزادے کا مزید کہنا تھا کہ پارک لین، لندن میں ایون فیلڈ ہاوؤس میں فلیٹ نمبر 17، 17 اے، فلیٹ 16 اور 16 اے دو آف شور کمپنیوں کے نام پر رجسٹرڈ تھیں اور ان کے سرٹیفیکیٹ قطر میں رکھے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :