بند گوبھی کی نرسر ی ما ہ نو مبرکے دوران کھیت میں منتقل کر دیں ،ز رعی ما ہر ین

بدھ 16 نومبر 2016 12:46

سلانوالی۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ز رعی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ بند گو بھی میں پھو ل گوبھی سے ز یا دہ غذا ئیت پا ئی جا تی ہے۔ بند گو بھی کی کا میا ب کا شت کیلئے سرد مر طو ب آ ب و ہوا مو زوں رہتی ہے ۔کا شت کیلئے زرخیز میرازمین جس میں نا میاتی ما د ہ وافر مقدا رمیں ہو کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

بند گوبھی کی نرسر ی ما ہ نو مبر تک کھیت میں منتقل کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ پنیر ی کو شام کے وقت کھیت میں لگا ئیں تاکہ پودے رات کے وقت ا چھی طرح جڑ پکڑ سکیں۔ جس روز پنیری کھیت میں لگانی ہو اسی روز صبح کے وقت نرسری کی اچھی طرح آبپاشی کریں تا کہ پو دے نکا لتے وقت ا ن کی جڑیں نہ ٹوٹیں ۔پودا لگا تے وقت جڑ کے نزد یک سے ا چھی طرح دبا دیں تاکہ پودا جلدی جڑ پکڑ لے۔