چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے گوڈ ی کریں ،زرعی ماہر ین

بدھ 16 نومبر 2016 12:46

سلانوالی۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)زرعی ما ہر ین نے چنے کے کا شت کاروں کوسفارش کی ہے کہ و ہ چنے کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جڑ ی بوٹیوںکی بر وقت تلفی یقینی بنائیں ۔چنے کی فصل میں شروع سے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہا یت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

پیا ز ی، با تھو،چھنکنی بوٹی، ر ت پھلائی، دمبی، سٹی اورریواڑی چنے کی فصل میں پا ئی جا نے وا لی جڑ ی بوٹیاں ہیںجو ز مین میں موجو د خورا ک اورنمی کوتیزی سے استعما ل کر کے چنے کی فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔

جڑی بو ٹیوں کی تعدادکم کرنے کیلئے کا شت کار جڑی بوٹی مار ز ہروں کی بجا ئے گوڈ ی کو ترجیح دیں۔ پہلی گوڈی فصل اگنے کے 30دن تا40دن بعد ،دوسری گوڈ ی پہلی گوڈ ی کے ایک ما ہ بعد کریں ۔ریتلے علاقوںمیں جڑ ی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہا تھ سے چلنے والی روٹر ی استعمال کریں ۔