نامور اداکارہ ہنی شہزادی پائوں میں موچ آنے کے باوجود گانے پر فارم کر تی رہیں

ہال میں موجود ہزاروں لوگ ہمیں ہی دیکھنے آتے ہیں انکو ہم کسی بھی صورت مایوس نہیں کر سکتے ‘ہنی شہزادی

بدھ 16 نومبر 2016 13:05

نامور اداکارہ ہنی شہزادی پائوں میں موچ آنے کے باوجود گانے پر فارم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) نامور اداکارہ ہنی شہزادی پائوں میں موچ آنے کے باوجود گانے پر فارم کر تی رہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور کے محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’لال ڈوپٹے والی ‘‘میں اپنے گانے پر پرفارمنس کے دوران ہنی شہزادی کے پائو ں میں موچ آگئی مگر ہنی شہزادی نے اسکے باوجود سخت تکلیف میں اپنی پر فارمنس مکمل کی مگر اسکے بعد انکو فوری طور پر طبی امداد دی گئی جبکہ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں ہنی شہزادی نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے میں نے اپنی پر فارمنس مکمل کر نا ہوتی ہے کہ کیونکہ ہال میں موجود ہزاروں لوگ ہمیں ہی دیکھنے آتے ہیں انکو ہم کسی بھی صورت مایوس نہیںکر سکتے میں جو کچھ بھی ہوں اپنے پر ستاروں کی وجہ سے ہوں ۔