ضروری نہیں کہ انسان کی ہر خواہش پوری ہو جائے ‘سوننیاں بٹ

بدھ 16 نومبر 2016 13:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) اسٹیج ادکارہ سوننیاں بٹ نے کہا ہے کہ ضروری نہیںکہ انسان کی ہر خواہش پوری ہو جائے ، زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں لیکن جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ سونیناں بٹ نے کہا کہ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔میرا دعویٰ ہے کہ انسان مسلسل لگن سے کام کرے اور پھر ایسا نہیں ہو سکتا کہ اسکی خواہشیں حقیقت میں نہ بدلیں ۔