ابو ظہبی:4,50,000درہم مالیت کی گھڑی چرانے پر ابوظہبی میں ایک شخص گرفتار۔

بدھ 16 نومبر 2016 12:53

ابو ظہبی:4,50,000درہم مالیت کی گھڑی چرانے پر ابوظہبی میں ایک شخص گرفتار۔

ابو ظہبی۔ (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار،16نومبر،2016)ابوظہبی پولیس نے تین مشتبہ افراد کوایک غیر ملکی شخص کی 4,50,000مالیت کی گھڑی چرانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ 48گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اس قیمتی گھڑی کو برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میٹرو پولیٹن پولیس کے چیف کرنل احمد سیف المحیری نے یہ بتایا کہااس غیرملکی شخص نے اپنی قیمتی گھڑی بیچنے کے لیے آن لائن اشتہار دیا تھا جس کے جواب میں ان تین افراد نے بطور خریدار اس شخص سے رابطہ کیااور خالدیہ میں جب یہ اس شخص سے ملے تو ڈیل کرنے کے دوران گھڑی لے کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں پولیس نے ان لوگوں کو دارالحکومت کے اپارٹمنٹ میں پکڑ تے ہوئے گھڑی کو برآمد کر لیا۔