فیس کی عدم ادائیگی کی بنا پر طالبعلم کو سکول سے نہ نکالا جائے، دبئی حکام

بدھ 16 نومبر 2016 13:11

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) دبئی میں سکول انتظامیہ کو فیس کی عدم ادائیگی پر بچوں کو نکالنے سے منع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں 2 انڈین سکولوں کی جانب سے ایک سرکولر جاری کیا گیا کہ فیس ادا نہ کرنے والوں کو 20 نومبر کے بعد کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس کے بعد نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف محمد درواش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکول انتظامیہ کسی بچے کو فیس کی عدم ادائیگی کی بنا ء پر سکول سے نہیں نکال سکتی اور نہ ہی امتحان میں بیٹھنے سے روک سکتی ہے۔چیف کی جانب سے والدین کو بھی بروقت فیس ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :