ترک وزارت صحت کے ماہرین پنجاب میں نرسوں کو تربیت دینگے ‘ عرفان دولتانہ

بدھ 16 نومبر 2016 13:11

ترک وزارت صحت کے ماہرین پنجاب میں نرسوں کو تربیت دینگے ‘ عرفان دولتانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ترک وزارت صحت کے ماہرین نہ صرف پنجاب میں نرسوں کو تربیت دیں گے بلکہ نرسوں کو تربیت کیلئے ترکی بھیجا جائے گا،ہیلتھ کئیر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اصلاحاتی پروگرام وضع کیا گیا ہے اور اس پروگرام پر عملدرآمد کیلئے تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہیلتھ کئیر سسٹم میں جدت اور انفرادیت کے ذریعے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔صوبے بھر کے عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کا تاریخی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کمی نہیں ہے، اگر طبی شعبے سے وابستہ افراد اپنے فرائض محنت اور احساس ذمہ داری سے سرانجام دیں اور وسائل کا صحیح استعمال کریں تو مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولتیں میسر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ طبی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اصلاحاتی پروگرام وضع کیا جا رہا ہے اب متعلقہ اداروں کو جاگنا ہوگا اور باتوں کی بجائے ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے اجراء کی منظوری ہوگئی ہے عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحاتی پروگرام کو آگے بڑھانا ہوگا اور اس ضمن میں ترکی کے ہیلتھ کئیر سسٹم سے بھرپور استفادہ کرکے مریضوں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔

طبی شعبے کی بہتری کیلئے ترکی کی وزارت صحت کے ماہرین کا وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ترکی کا پاکستان اور پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے تعاون قابل تحسین ہے اور نرسو ںکی تربیت کے حوالے سے ترک وزارت صحت کی جانب سے تعاون خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :