فرانسیسی صدر آئندہ صدارتی انتخابات تک ہنگامی حالت میں توسیع کے خواہشمند

بدھ 16 نومبر 2016 13:14

فرانسیسی صدر آئندہ صدارتی انتخابات تک ہنگامی حالت میں توسیع کے خواہشمند
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں اگلے صدارتی انتخابات تک کے لیے توسیع چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں آئندہ برس اپریل یا مئی میں صدارتی انتخابات ہونا ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسوا اولاند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بہتر ہے کہ اٴْس وقت تک ایمرجنسی نافذ رہے۔ اس سے قبل فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت اس توسیع کے لیے پارلیمان سے رجوع کرنے والی ہے۔ فرانس میں نومبر 2015ء میں پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی اور بعد ازاں اس کی مدت میں کئی مرتبہ اضافہ کیا جاتا رہا۔ موجودہ توسیع کی میعاد جنوری میں ختم ہو رہی ہے۔