اقوام متحدہ میں کریمیا پر روسی قبضے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

بدھ 16 نومبر 2016 13:22

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے کریمیا پر روسی قبضے کے خلاف ایک مذمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارے کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے مطابق اقوام متحدہ نے اس تناظر میں یوکرین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو 26 کے مقابلے میں 73 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کر لیا جبکہ رائے دہی میں 76 ممالک نے حصہ نہیں لیا۔ اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے مبصرین کو جزیرہ نما کریمیا میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ 2014ء میں ایک متنازعہ ریفرنڈم کے بعد روس نے کریمیا کو ضم کرتے ہوئے اپنا علاقہ قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :