گلابی رنگ کا نایاب ہیرہ 17 ملین یورو میں نیلام

بدھ 16 نومبر 2016 13:22

گلابی رنگ کا نایاب ہیرہ 17 ملین یورو میں نیلام
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) گلابی رنگ کے دنیا کے بہت نایاب اور مہنگے ترین ہیروں میں سے ایک کو 17 ملین یورو کے عوض نیلام کر دیا گیا ہے تاہم ہیرے کو خریدنے والی شخصیت کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ نیلامی سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں معروف نیلام گھر کرِسٹیز میں عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

’فینسی وِیوِڈ‘ نامی گلابی رنگ کے ایسے ہیرے دنیا میں بہت ہی کمیاب ہیں اور ایسے ہی ایک قیمتی پتھر کے لیے ادا کی جانے والی 17 ملین یورو کی قیمت دنیا بھر میں ایسے کسی ہیرے کے لیے آج تک ادا کی گئی دوسری سب سے بڑی قیمت ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں تمام ہیروں میں سے محض ایک فیصد جواہر اس قسم کے ہوتے ہیں۔ 9.14 قیراط وزن کا یہ ہیرا پوری دنیا میں گلابی رنگ کا دوسرا سب سے بڑا ہیرہ ہے۔