آسڑیلیا نے اپنا پہلا آبدوزشکن پی8 اے سر ویلنس طیارہ حاصل کر لیا

بدھ 16 نومبر 2016 13:22

آسڑیلیا نے اپنا پہلا آبدوزشکن پی8 اے سر ویلنس طیارہ حاصل کر لیا
کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) آسڑیلیا نے پی3 اورین طیاروں کے متبادل اپنا پہلا آبدوزشکن پی8 اے سر ویلنس طیارہ حاصل کر لیا،مذکورہ طیارہ جو کہ بوئنگ 737 طیارے کو تبدیل کر کے تشکیل دیا گیا ہے کو بدھ کو کینبرا ائر فورس بیس پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں آسٹریلوی فضائیہ کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق پی ایٹ اے طیارہ مستقبل میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیوں کوآسڑیلیا کے ساحلوںتک آنے سے روکنے میںکلیدی کردار ادا کرے گا ۔

آسٹریلیا نے 2020 تک اس طرح کے 12 طیاروں کی خریداری کے لئے 3.8 ارب ڈالر کا سودا کیا ہے جن میں سے بدھ کو ملنے والا یہ پہلا طیارہ ہے ۔آسٹریلوی فضائیہ کے مطابق مذکورہ طیارہ پی تھری اورین کی جگہ لیں گے جو 1968 سے رائل آسٹریلین ائر فورس کے زیر استعمال ہیں ۔