پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا ، ترک صدر رجب طیب ایردوان خطاب کریں گے

بدھ 16 نومبر 2016 13:22

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا ، ترک صدر رجب طیب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس سے ترک صدر رجب طیب اردوان خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے مسلح افواج کے سربراہ ہوں، آئینی اداروں کے سربراہان اور سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔ اجلاس دن ڈیڑھ بجے ہوگا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

متعلقہ عنوان :