گوادر پورٹ سے پاکستان کامعاشی مستقبل روشن ہو گیا ،راؤ خورشید

بدھ 16 نومبر 2016 13:47

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ سے پاکستان کامعاشی مستقبل روشن ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے پہلے تجارتی بحری جہاز کی روانگی کے بعد خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث پاکستان کی آنے والی نسلیں استفادہ حاصل کریں گی ،موجودہ حکومت کے دور میں گوادر پورٹ کا افتتاح اور پہلے بحری جہاز کی روانگی معاشی انقلاب کی جانب مثبت اقدام ہے ، انہوں نے کہاکہ مقامی تاجر برادری گوادر پورٹ کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر انتہائی خوشی محسوس کر رہی ہے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چینی کاروباری افراد کو دی جانے والی سہولیات مقامی تاجروں کو بھی دی جائیں تاکہ لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جا سکیں، انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ سے ہونے والی تجارت کے باعث پورے خطے کے ممالک استفادہ حاصل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :