پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز، جیت کے تناسب سے پاکستان کا پلٹرا بھاری

بدھ 16 نومبر 2016 13:50

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز، جیت کے تناسب سے پاکستان ..

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اب تک ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز (آج) جمعرات سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین 1955ء سے لے کر 2014ء تک 53 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 24 ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی 8 میں شکست ہوئی اور 21 میچز ڈرا ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی سر زمین پر بھی دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کی ٹیم کا پلڑ ا بھاری ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈ کی سر زمین پر 29 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 10میچز جیتے، پانچ ہارے اور 14میچز ڈرا ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچز میں عمران خان کامیاب کپتان رہے اور ان کی کپتانی میں قومی ٹیسٹ ٹیم نے کوئی میچ نہیں ہارا ۔

متعلقہ عنوان :