پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز، جیت کے تناسب سے پاکستان کا پلٹرا بھاری
بدھ 16 نومبر 2016 13:50
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اب تک ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز (آج) جمعرات سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگی ۔
(جاری ہے)
دونوں ٹیموں کے مابین 1955ء سے لے کر 2014ء تک 53 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 24 ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی 8 میں شکست ہوئی اور 21 میچز ڈرا ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی سر زمین پر بھی دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کی ٹیم کا پلڑ ا بھاری ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈ کی سر زمین پر 29 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 10میچز جیتے، پانچ ہارے اور 14میچز ڈرا ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچز میں عمران خان کامیاب کپتان رہے اور ان کی کپتانی میں قومی ٹیسٹ ٹیم نے کوئی میچ نہیں ہارا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.