فیصل بینک مردان برانچ کا افتتاح ‘مستقبل میں مزید شاخیں کھولی جائینگی‘ سہیل اختر

بدھ 16 نومبر 2016 14:15

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)صارفین کی سہولت اور اُن کومعیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے فیصل بینک نے کمر کس لی ہے‘ مستقبل میں مزید برانچز کھولنے کا بھی پروگرام ہے، ان خیالات کا اظہار فیصل بینک پاکستان کے ریجنل ہیڈ سہیل اختر نے مردان کے نیو اڈہ میں فیصل بینک کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بینک کا افتتاح آل کونسلر اتحاد کے رہنما اور تاجر ولید کشمیری نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر برانچ منیجر طارق خان، ریلیشن شپ منیجر سلمان حسن اور احسان خٹک بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عمل میں نجی بینکوں نے اہم کردار ادا کیا فیصل بینک کا عملہ صارفین کی خدمت کے لئے ہروقت اور ہر لمحہ موجود رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد فیصل بینک پر بڑھ رہا ہے‘عوام کی سہولت کے لئے ملک بھر میں بینک کی برانچز میں اضافہ بینکنگ کی دُنیا میں فیصل بینک پر اعتماد کا مظہر ہے۔