واٹس ایپ کے بعد اسکائپ نے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی متعارف کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 13:50

واٹس ایپ کے بعد اسکائپ نے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی متعارف کروا دی

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء): حال ہی میں میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروائی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ لیکن اب اسکائپ کی جانب سے بھی ایک شاندار آفر متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت اسکائپ کے ذریوے اپنے پیاروں سے رابطہ رکھنے والے افراد کو اسکائپ استعمال کرنے کے لیے اب کسی بھی آئی ڈی کی ضرورت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اسکائپ میں پہلے ہی گروپ چیٹ میں مہمان افراد کو شامل کرنے کی سہولت موجود تھی مگر اب مائیکروسافٹ نے اس ایپ کے آڈیو اور کالنگ فیچرز کا استعمال بھی اکاﺅنٹ کے بغیر ممکن بنا دیا ہے۔ جس کے استعمال کے لیے صارف کو اسکائپ کی ویب سائٹ کھول کر Start a conversation پر کلک کرکے محض اپنا نام درج کرنا ہوگا۔ جس کے بعد صارف کیس کے ساتھ بھی وائس یا ویڈیو چیٹ اتھ کریں گے لیکن اس کے لیے صارف کو مطلوبہ شخص کے ساتھ لنک شیئر کرنا ہوگا جو فیس بک یا کسی بھی ذریعے سے کیا جاسکتا ہے۔ یہ سہولت فی الوقت اسکائپ کے ویب ورژن پر موجود ہے جس میں 300 افراد گروپ چیٹ کا حصہ بن سکتے ہیں، جبکہ وائس یا ویڈیو کال میں شامل افراد کی حد 25 رکھی گئی ہے۔