Live Updates

الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں عمران خان اور درخواست گزار محمد خان ڈاہا کو نوٹس جار ی کر دیا

چیف الیکشن کمشنر نے سینیٹر لیاقت ترکئی سے جواب طلب کرلیا ،ْ سماعت 29نومبر کو ہگوی

بدھ 16 نومبر 2016 14:19

الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں عمران خان اور درخواست گزار محمد خان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی ریفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور درخواست گزار محمد خان ڈاہا کو نوٹس جاری کردیا۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں عمران خان‘ جہانگیرترین اور کیپٹن صفدر کی نااہلی سے متعلق ریفرنسوں کی سماعت ہوئی اس موقع پر جہانگیر ترین کے وکیل نے مواف اختیار کیا کہ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میرے موکل کو سنے بغیر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا ،ْ درخواست گزار بھی غیر حاضر ہے اس لئے ریفرنس کو مسترد کیا جائے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنرنے درخواست گزار محمد خان ڈاہا کی دوسری سماعت پر بھی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام درخواستوں کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی اور عمران خان سے جواب طلب کر لیا اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار بشریٰ گوہر نے کہ اکہ لیاقت ترکئی نے کاغذات نامزدگی اور ایف بی آر میں جمع کروائی گئی دستاویزات پر مکمل نام نہیں لکھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سینیٹر لیاقت ترکئی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات