سی پیک کے کامیاب منصوبے نے بھارت کے پیٹ میں مروڑاٹھائے ہوئے ہیں‘چوہدری مشتاق گل

بدھ 16 نومبر 2016 14:24

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) سی پیک کے کامیاب منصوبے نے بھارت کے پیٹ میں مروڑاٹھائے ہوئے ہیں اوراسے یہ منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ،جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزیاں اور لائن آف کنٹرول پر بار بار بلا اشتعال فائرنگ بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی اور اسے شہداء ایک ایک قطرہ خون کا حساب دینا پڑے گا ان خیا لات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن منارٹی ونگ سیکرٹری اطلاعات چوہدری مشتاق گل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی کا شکار ہے اور نریندر مودی سرکار کو مسلمانوں کے مذ ہبی جذبات کا پوری طرح علم بھی ہے مگر اس کے باوجود وہ ہر آئے روز ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ بند نہ کر واکر ہماری خیرت ایمانی کا امتحان لے رہا ہے اور خطہ میں امن کے دشمن بنے ہوئے ہیںبھارت کواس خطہ کا چوہدری بننے کاچوق بڑا مہنگاپڑے گاہم امن کے داعی ہیں مگراسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

متعلقہ عنوان :