کشمیریوںکی بے مثال قربانیوں نے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر فلش پوائنٹ بنادیاہے‘عبدالرشید ترابی

بھارت نے OICکے فیکٹ فائندنگ مشن ،یورپی یونین کی انسانی حقوق کمیشن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت نہ دے کر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا برہان وانی کی شہادرت نے دنیا میں انقلاب برپا کردیاہے اور بھارت کے اس پروپیگنڈے کی ہوا نکال دی ہے‘امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرکا تقریب سے خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 14:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیریوںکی بے مثال قربانیوں نے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر فلش پوائنٹ بنادیاہے،بھارت کو دنیا میں ایک بھی ملک ایسانہیں ملے گا جو اس کے اٹوٹ انگ کی حمایت کرے،برہان وانی کی شہادرت نے دنیا میں انقلاب برپا کردیاہے اور بھارت کے اس پروپیگنڈے کی ہوا نکال دی ہے کہ تحریک آزاد ی کشمیرسرحد پار دہشت گردی ہے،بھارت نے OICکے فیکٹ فائندنگ مشن ،یورپی یونین کی انسانی حقوق کمیشن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت نہ دے کر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیاہے،ان خیالات کااظہار انھوںنے کشمیرانسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین ر( ر) بریگیڈر اختر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کررہی ہے ،یورپی یونین ہو یا اقوام متحدہ،OICہو یا دیگر فورمز ہر جگہ بھارت کی مذمت کی جارہی ہے،حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کاکردار اد اکررہے ہیں،میاں نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کے دوٹوک موقف نے کشمیریوںکی حوصلہ افزائی کی ہے،آپشنز اور فارمولے پیش کرنے کی وجہ سے جو نقصان مسئلہ کشمیرکوہوا ور جس طرح حریت کانفرنس تقسیم ہوئی اور آج ایک بار پھر حریت بھی متحد ہے اورکشمیری ابھی پورے عزم کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اور بھارت پر ثابت کردیاہے کہ کشمیر ناقابل تسخیر ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیریوںکو کوئی شکست نہیں دے سے ،عالمی سطح پردبائواور کشمیر کے اندر مزاحمت دیکھ کرنریندرمودی نے شکست خوردہ ہوکر سیز فائر لائن پر چھڑچھاڑ شروع کردی ہے،پاک فوج کے جن جوانوں کو شہید کیا گیاہے وہ پوری قوم ک ہیروہیں۔بھارت نے پورے کشمیرکو قفل لگایاہوا ہے اس کے باوجود کشمیری آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں مساجد بند ہیں لوگ جمعہ کی نماز ادانہیںکرسکتے،پلیٹ گنوں سے کشمیریوںکی نسل کشی کی جارہی ہے،نریندر مودی کے اقدامات کے خلاف خود بھارت کے اندر آوازیں اٹھ رہی ہے ڈاکٹر کرن سنگھ نے پارلیمنٹ کے اندر کہاہے کہ کشمیربھارت کا انوٹ انگ نہیں ہے،بھارت اپنے عہد کے مطابق کشمیرمیںریفرنڈم کروائے،انھوںنے کاکہ عالمی سطح پر ا س موافق حالات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تحریک آزادی منز ل تک پہنچ سکے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بیس کیمپ کے سیاست دان اور بیوروکریسی مل کر آزاد خطے کو رول ماڈل بنائے ،یہاں میرٹ کی بالادستی قائم ہوعدل انصاف ہوتاکہ یہاں کے عوام بھی یکسوہوکر اپنا کردارادا کریں۔