لاہور ہائیکورٹ ‘وزیراعظم نااہلی درخواست، ایاز صادق، وزارت قانون اور نواز شریف کے جوابات جمع

لاہور ہائیکورٹ کو سپیکر کے فیصلے کے خلاف سماعت کا اختیار نہیں، میرے خلاف ریفرنس مسترد کرنے کا فیصلہ سپیکر کا صوابدیدی اختیارہے ‘وزیر اعظم کا جواب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے معاملے پرالیکشن کمیشن کو یکم دسمبر تک جواب جمع کرانیکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

بدھ 16 نومبر 2016 14:29

لاہور ہائیکورٹ ‘وزیراعظم نااہلی درخواست، ایاز صادق، وزارت قانون اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم نااہلی سے متعلق کیس میں وزیراعظم نواز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزارت قانون کی جانب سے جوابات جمع کروادیئے جبکہ وزیر اعظم نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کو سپیکر کے فیصلے کے خلاف سماعت کا اختیار نہیں، میرے خلاف ریفرنس مسترد کرنے کا فیصلہ سپیکر کا صوابدیدی اختیارہے جبکہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو بھی یکم دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست کی سماعت کی جس دوران سلمان بٹ ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کی جانب سے 20 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا۔ وزیراعظم نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کو سپیکر کے فیصلے کے خلاف سماعت کا اختیار نہیں، میرے خلاف ریفرنس مسترد کرنے کا فیصلہ سپیکر کا صوابدیدی اختیار تھا وزیراعظم نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ میری نااہلی کیلئے دائر ریفرنس حقائق پر مبنی نہیں اور صرف خبر کی بنیاد پر الزامات لگائے گئے ۔مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز میری کفالت میں نہیں ہیںعدالت نے الیکشن کمیشن کو بھی یکم دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔