کینیڈا کے وزیراعظم کیوبا کے دورے کے سلسلے میں ہوانا پہنچ گئے

بدھ 16 نومبر 2016 14:29

ہوانا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکیوبا کے دورے کے سلسلے میں بدھ کو ہوانا پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی آمد کے فوری بعد وہ ہوانا کے انقلاب سکوائر کیلئے روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے یادگار پر پھول رکھے۔اپنے قیام کے دوران وہ صدرراول کاسترو اوردیگر عہدیداروں سے اہم دوطرفہ،علاقائی اوربین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔کینڈئین وزیراعظم بعدا زاں ارجنٹائن اورپیرو کا دورہ بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :