پاکستان سمیت دنیا بھر میں برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا گیا

بدھ 16 نومبر 2016 14:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا گیا۔ عالمی یوم برداشت اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کی منظوری جنرل اسمبلی نے 16نومبر1996 ء کو دی اور یہ دن پہلی مرتبہ 2005ء میں منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت ،صبرو تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔برداشت اور رواداری کے دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ انہیں دوسروں کے عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :