پولیس کی کارروائی ،منشیات سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،دو سمگلر گرفتار

بدھ 16 نومبر 2016 14:32

پولیس کی کارروائی ،منشیات سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،دو سمگلر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے گجرات سے تعلق رکھنے والے دو منشیات فروش محمد ناصر اور شاہد کو گرفتار کیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹائون عادل میمن کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضے سے 1600 گرام مہنگی ترین ڈرگس کرسٹل پاڈر برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کرسٹل پاوڈر کو سعودی عرب سمگل کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق منشیات قبضے میں لے کر دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔