منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرور ت ہے، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ سرگودھا

بدھ 16 نومبر 2016 14:38

سرگودھا۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ ماریہ طارق نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں اور دیگر متعلقہ اداروں کو مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرور ت ہے، تاکہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ کیا جاسکے ۔ وہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرکے آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی انسداد منشیات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شاہد علی گیلانی کے علاوہ محکمہ پولیس، جیل، کالج وسکول ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر اور محکمہ صحت کے متعلقہ نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی کہ وہ تعلیمی اداروں میں جا کر طلباء کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آگہی دیں اور ہفتہ وار رپورٹ دی جائے تاکہ اس کمیٹی کی اہمیت کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں منشیات کے کنٹرول کیلئے موثر اقدامات کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :